رنگ چمن
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - دنیا کے اندر و اطوار، زمانے کا رنگ ڈھنگ، تغیراتِ زمانہ۔ میں ہوں جہان میں افسانہ سازِ رَنگ چمن میں صحنِ باغ میں رازِ شگوفہ کاری ہوں ( ١٩١٥ء، نقوشِ مانی، ٢٤ )
اشتقاق
فارسی اسم 'رنگ' کے ساتھ ایک دوسرا فارسی اسم 'چمن' ملا کر مرکب کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٧٠ء کو "دیوان اسیر" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر